تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : ایم سی ہائی سکول اوکاڑہ میں نظریہ پاکستان سوسائٹی کے زیر اہتمام مختلف تقریبات منعقد ہوئیں

اوکاڑہ (بیورو رپورٹ) ایم سی ہائی سکول اوکاڑہ میں نظریہ پاکستان سوسائٹی کے زیر اہتمام مختلف تقریبات منعقد ہوئیں جس میں علامہ اقبال کے نظریات و افکار پر خصوصی روشنی ڈالی گئی ،مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک کو اتحاد کی جتنی ضرورت ہے پہلے کبھی نہ تھی ،تمام مسلمانوں کو علامہ اقبال کی سوچ کے مطابق ایک اور باعمل ہو نا چاہیے اس موقع پرمعروف ریسرچر قمر حجازی نے ایک تصاویری نمائش کا بھی اہتمام کیا جس میں شاعر مشرق کی پوری زندگی کی عکاسی ہوتی ہے بعد ازاں یہ نمائش گورنمنٹ کالج اوکاڑہ میں بھی منعقد ہوئی جس میں نواسہ اقبال صلاح الدین نے بھی شرکت کی انہوں نے حاضرین سے بھر پور خطاب کیااوراقبال کے فکروفن پر روشنی ڈالی ۔ ایم سی سکول کے طلبہ نے کلام اقبال ترنم سے پڑھا اور خوب داد وصول کی۔نواسہ اقبال نے انعامات بھی تقسیم کیے نظریہ پاکستان سوسائٹی کے تحت پاک فوج کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے شام کو ایک شمع بردار واک بھی ہوئی جس میں اساتذہ اور طلبہ کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔ رئیس مدرسہ ڈاکٹر عابد حسین رانا نے تقریر میں کہا کہ ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے اور اب وہ بزدل لوگ نہتے اور معصوم بچوں کو اپنے ظلم کا نشانہ بنا کر عذاب الہٰی کو دعوت دے رہے ہیں،ساری قوم فوج کے ساتھ ہے،طلبہ نے پاک فوج کے حق اور دہشت گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی، واک کے اختتام پر سانحہ پشاور کے شہید بچوں، اساتذہ اور پاک فوج کے شہیدوں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی اوراس عزم کا بھی اعادہ کیا گیا کہ سانحہ پشاور کے شہید طلبہ نے علم کی جو شمع اپنے خون سے جلائی ہے اسے روشن رکھا جائے گا۔ آخر میں طلباء نے سکول کے اندر اور گیٹ کے اطراف شمعیں روشن کر کے اپنی حب الوطنی کا ثبوت دیا*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button