تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : کام کی جگہ پر صحت اور حفاظت کے اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں جس کی وجہ سے حادثات رونما ہوتے ہیں ۔ ظفر اقبا ل

اوکاڑہ ( بیورورپورٹ) پاکستان میں کام کی جگہ پر صحت اور حفاظت کے اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں جس کی وجہ سے حادثات رونما ہوتے ہیں ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبا ل تفصیلات کے مطابق 28 اپریل کو پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی کام کی جگہ پر صحت اور حفاظت کا عالمی دن منایا گیا۔ ریسکیو1122 اوکاڑہ نے ضلع بھر میں اس حوالے سے ریسکیواسٹیشن، ووکیشنل انسٹیوٹ اوکاڑہ اور S.N.G.P.L رینالہ خورد میں آگاہی سیمینا راور لیکچرز کا اہتمام کیا ۔سیمینار میں ریسکیوسیفٹی آفیسر اور اسٹیشن کوارڈینٹر نے خطاب کرتے ہوئے کام کی جگہ پر صحت اور حفاظت کیلئے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی دی اور شرکاء کو بتایا کہ ریسکیو1122 میں جس چیز پر سب سے زیادہ زور دیا جاتا ہے وہ پرسنل سیفٹی ہے اور اس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاتا۔ سیمینار کے بعد آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔ کام کی جگہ پر صحت اور حفاظت کا عالمی دن حوالے سے ضلع بھر میں آگاہی واک کا اہتما م بھی کیا گیا جس میں شامل افراد نے اس حوالے سے آگاہی بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چوہدری ظفر اقبال نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ عوا م اور خاص طور پر مالکان سے پرزور اپیل کی ہے کہ کام کی جگہ پر صحت اور حفاظت کے اقدامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ کام کی جگہ پر حادثات کی روک تھام ہو سکے ۔کیونکہ پاکستان میں کام کی جگہ پر حادثات ہونے کے واقعات کی تعداد دوسرے ممالک سے ذیادہ ہے اور اکثراوقات کام کی جگہ پر حادثہ پر شکار ہونے والے افراد گھر کے واحد کفیل ہوتے ہیں جس کی وجہ سے پورا گھرانہ متاثرہوتاہے*

یہ بھی پڑھیں  خواہشاتِ نفس اورقرآنی ہدایات!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker