تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا : میڈیا جمہوریت اور استحکام لانے والی ایک طاقت ہے . وسیم عباسی

اوکاڑا (محمد مظہررشید چوہدری سے )صحافیوں کے لیے پاکستان دنیا بھر میں خطرناک ملک بن چکا ہے ،بدقسمتی سے یہاں صحافی برادری انتہائی مشکل ماحول میں کام کر رہی ہے، گزشتہ ادوار میں بہت سے صحافی اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران مارے جا چکے ہیں جو آزادی اظہار کی خلاف ورزی ہے تاہم حفاظتی ہدایات اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے سے صحافتی ذمہ داریاں ادا کرنے میں در پیش خطرات کو کم کیا جاسکتا ہے میڈیا جمہوریت اور استحکام لانے والی ایک طاقت ہے کیونکہ یہ عوام کو متوازن اور حقیقی معلومات تک رسائی دے کر جمہوری اور آزاد معاشرے کے قیام میں اہم کردار ادا کرتی ہے ان خیالات کا اظہار ٹرینر وسیم عباسی نے ایک مقامی ہوٹل میں سنٹر فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ انیشیٹو ز(سی پی ڈی آئی)کی طرف سے صحافیوں کی حفاظت کے پروگرام کے تحت دوروزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو 1122چوہدری ظفر اقبال نے بھی خصوصی لیکچر دیا ورکشاپ میں انٹر نیشنل میڈیا سپورٹ کے تربیت یافتہ وسیم عباسی اور فیصل منیر نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں کی دشوار علاقوں اور مشکل صورت حال میں حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے رپوٹنگ کرنے کی تربیت دی جس میں صحافیوں کو آگاہ کیا گیا کہ تحقیقی مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ اس مقصد کے تحت یہ پروگرام صحافیوں کو رہنمائی فراہم کرنے کے لیے شروع کیا گیا ہے تاکہ وہ جسمانی اور تکنیکی ہدایات کے زریعہ اپنے تحفظ کو مقدم رکھ کر اپنے صحافتی فرائض سرانجام دے سکیں *

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!