تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : محبوب عالم چوک سے ٹینک چوک تک ریلی نکالی گئی شرکاء نے سبز ہلالی پرچم اور جشن آزادی کی مناسبت سے پوسٹرز اور بینرز اٹھا رکھے تھے

اوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)محبوب عالم چوک سے ٹینک چوک تک ریلی نکالی گئی شرکاء نے سبز ہلالی پرچم اور جشن آزادی کی مناسبت سے پوسٹرز اور بینرز اٹھا رکھے تھے صوبائی وزیر آبپاشی میاں محمد یاورزمان نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سبز ہلالی پرچم کو سر بلند رکھنے کے لئے قوم کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی پاکستان کا جھنڈا ہماری ملی یکجہتی ،اتفاق و اتحاداور سربلندی کا نشان ہے ہمارے اکابرین نے وطن عزیز کے حصول کے لئے لازوال قربانیاں دیں تھیں اور یہ ملک وجود میں آیا تھا ہم پاکستان کی تکمیل کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے 14اگست کو نہ صرف ہمیں ایک آزاد ملک بلکہ ہمیں پوری دنیا میں الگ شناخت اور پہچان ملی ریلی میں ڈسٹرکٹ کو آرڈنیشن آفیسر قیصر سلیم،ایڈیشنل کلکٹر شیخ فرید ،اسسٹنٹ کمشنر طاہر امین،ٹی ایم او میاں محمد اصغر ،صدر مرکزی انجمن تاجران چوہدری سلیم صادق چیئرمین ضلعی زکوۃ کمیٹی رائے احمد حسن،پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج ظفر علی ٹیپو،پروفیسر افتخار احمد،ای ڈی او(سی ڈی )رانا اشرف جاوید،محکمہ سوشل ویلفیئر سے محمد عارف جج ،اشتیاق احمد خان ،صدر "ماڈا "محمد مظہررشید سمیت تاجروں ،غیر سرکاری تنظیموں ،طالبعلموں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی

یہ بھی پڑھیں  مسلمانوں پر ظلم۔کرونا وائرس اور دنیا کے بے ایمان منصف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker