تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ :ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کی رکنیت سازی جاری

اوکاڑہ (محمدمظہررشید چودھری سے ) ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کی رکنیت سازی جاری ، عابد حسین مغل نے اپنا رکنیت سازی کا فارم خود بھر کر رکنیت سازی کے عمل میں حصہ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کی رکنیت سازی کے سلسلہ میں ایک تقریب سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) اوکاڑہ میں منعقد ہوئی جس میں پریس کلب کے عہدیداران وممبران نے شرکت کی ۔تقریب میں مرکزی سیکرٹری جنرل ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان عابد حسین مغل نے اپنا رکنیت فارم خود بھر کر تنظیم کی رکنیت سازی مہم میں حصہ لیا ۔ عابد حسین مغل نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تمام علاقائی صحافی رکنیت سازی کے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیے کیونکہ علاقائی صحافیوں کے مطالبات کی منظوری کے لیے ریجنل یونین آف جرنلسٹس کے مضبوط پلیٹ فارم کی ضروری ہے، تمام عہدیداران مقرر کردہ وقت پر رکنیت سازی کے عمل کو مکمل کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں ٭

یہ بھی پڑھیں  چمن بارڈر پر افغانی جارحیت

یہ بھی پڑھیے :

5 Comments

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker