تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: ہفتہ شان رحمتہ اللعالمین کے تسلسل میں ڈپٹی کمشنر آفس کے لان میں محفل میلاد کاانعقاد

اوکاڑہ( محمد مظہررشید چودھری سے ) ہفتہ شان رحمتہ اللعالمین کے تسلسل میں ڈپٹی کمشنر آفس کے لان میں محفل میلاد کاانعقاد ہوا،ڈسٹرکٹ خطیب قاری سعید عثمانی نے تلاوت قرآن پاک سے دلوں کو منور کیا ،محفل میلاد میں گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول کی طالبات نے سینئر ٹیچر نیرہ سلطانہ کے ہمراہ حضور اکرم ﷺ کی بارگاہ عقیدت میں ہدیہ نعت درود و سلام پیش کیا قاضی اسلم اوکاڑوی نے تمام حاضرین مجلس کے ساتھ با ادب کھڑے ہو کر حضور اکرم ﷺ کی بارگاہ عقیدت میں سلام پیش کیا بعد ازاں قاری محمد اقبال چشتی نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی ،عالم اسلام کے اتفاق واتحاد کے لئے خصوصی دعا کر وائی،محفل میلاد کے شرکا ءسے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ساہیوال ڈویژن نادر چٹھہ اور ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ عامر عقیق خان نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی سیرت طیبہ اور اسوہ حسنہ ہمارے لئے کامل رہنمائی کا ذریعہ اور ہماری بخشش و نجات کا باعث ہے آپ ﷺ کی ذات بابرکات سے عقیدت و الفت ،محبت اورپیار کا اظہار ہر مومن کا اثاثہ ہے حضور اکرم ﷺکا امتی ہونا سب سے بڑا اعزاز اور اللہ تعالیٰ کی خصوصی رحمت ہے ،آپ ﷺ کی صفات تو رب اللعالمین نے خود بیان فرمائی ہیں حضور اکرم ﷺ کی ذات با برکات کی ناموس کا معاملہ حساس اور اہم ہے مسلمان اس پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کر سکتے جو لوگ آپ ﷺ کی شان میں گستاخی کے مرتکب ہوئے ہیں انہوں نے پوری دنیا کے امن کوخراب کرنے کی سازش کی ہے آزادی اظہار کی آڑ میں محترم و پاکیزہ شخصیات کی شان میں گستاخی کسی صورت قابل قبول نہ ہے،کمشنر ساہیو ال نادر چٹھہ نے ضلع اوکاڑہ کے سرکاری سکولوں کے طالبعلموں کے پنجاب کی سطح پر منعقدہ مقابلوں میں نعت شریف میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے ،سیر ت النبی ﷺ کے موضوع پر تقریری مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان اور محکمہ تعلیم کے افسران کو مبارک باد پیش کی،محفل میلاد میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چودھری سلیم صادق ،سرکاری افسران ، ممبران امن کمیٹی،وکلاء، صحافیوں سمیت ڈسٹرکٹ پبلک سکول کے طلبہ اور اساتذہ نے شرکت کی ٭

یہ بھی پڑھیں  بخشی خانہ اوکاڑہ کرپشن کی آماجگاہ بن گیا

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker