تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:حضرت محمد ﷺ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے

25-01-2013 Miladاوکاڑا(نمائندہ خصوصی) حضرت محمد ﷺ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے دنیا اورآخرت میں سرخرو ہونا ہے تو محمد ﷺ کی تعلیمات وسنت پر عمل کرنا ہو گا آپ ﷺ کا اسوہ حسنہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے ان خیالات کا اظہار صدر موومنٹ اگینسٹ ڈرگ ابیو ز”ماڈا” کے صدر محمد مظہر رشید نے "ماڈا” کے آگہی مرکز میں منعقدہ عید میلاد النبی ﷺ کی محفل میں خطاب کرتے ہوئے کیا تفصیلات کے مطابق "ماڈا” کے آگہی مرکز میں خواتین ممبران کی جانب سے میلادکی محفل منعقد کی گئی”ماڈا” آگہی مرکز کو عید میلاد النبی ﷺ کے مبارک موقع پر برقی قمقموں سے سجایا گیا محفلِ حمدونعت کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا محفلِ میلاد سے خطاب کرتے ہوئے صدر "ماڈا” محمد مظہر رشید نے کہا کہ ربیع الاول کا مہینہ مسلمانوں کے لیے ہی نہیں بلکہ تمام بنی نوع انسان کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے جب حضرت محمد ﷺ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا گیا آپ ﷺ نے جہالت میں بھٹکے ہوئے لوگوں کو انسانیت کی تعلیم دی آپ ﷺ نے عورت کو وہ اعلی مقام دیا جس کا تصور دنیا کی تاریخ میں نہیں ملتا تھا دینا و آخرت میں سر خرو ہو نا ہے تو ہمیں اپنے پیارے نبی حضرت محمدﷺ کی تعلیمات وسنت پر عمل کرنا ہو گاآپ ﷺ کا اسوہ حسنہ ہم سب مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہے میلاد میں خواتین ممبران "ماڈا” نے درودو سلام کے نذرانے سرورِ کونین حضرت محمدمصطفی ﷺ پر بھیجے *

یہ بھی پڑھیں  صدر کیلئے مسلم لیگ نے چارناموں پرغورشروع کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker