تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج میں طلباء وطالبات کیلئے موک ایکسرسائز کااہتمام

اوکاڑہ ( بیورورپورٹ) حکومت پنجاب کی طرف سے تعلیمی اداروں کے باہر اور اندرونی سطح پرحفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کرنے کیلئے محکمہ شہری دفاع اوکاڑہ نے ضلع بھر کے تعلیمی اداروں کے مر دو خواتین اساتذہ کو تربیت دینے کامرحلہ وار سلسلہ شروع کر دیا ،دوسرے مرحلہ میں گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج اوکاڑہ میں طلباء وطالبات کو کسی بھی ناگہانی آفت یادہشت گردی کے ممکنہ خطرات کو پیش نظر رکھتے ہوئے محکمہ شہری دفاع نے موک ایکسرسائز کااہتمام کیاجس میں پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج پروفیسر ظفر علی ٹیپو،شہری دفاع کے سینئر انسٹرکٹر محمد شعبان نے سٹاف کے ہمراہ زمانہ جنگ اور امن، دھشت گردی اور دیگر ملکی حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سیکو رٹی اور سیفٹی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے جسکے لئے ہر شخص کو تربیت حاصل کرنی چاہیئے ۔ اس موقع پر چیف پراکٹر نذر محمد چودھری،صدر سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ)محمد مظہررشید چوہدری ،سابق سینئر نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ نے بھی طلباو طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ناگہانی آفت یا دھشت گردی کے خطرہ کے وقت ہمیں اعصابی طور پر بھی مضبوط رہنا ہوگا تاکہ ہم ایسے خطرات کا مقابلہ کر سکیں ۔انھوں نے کہا کہ محکمہ شہری دفاع نے کالج میں دو ہفتوں پر محیط ایم اے کے طلباء وطالبات کیلئے سیکورٹی اور سیفٹی کے نام پر تربیت کا آغاز کیا ہے اس سے خاطرخواہ نتائج ملے ہیں سب سے پہلے طلباء وطالبات میں جذبہ حب الوطنی بیدار ہو ا دوسرے ایک دوسرے کی مدد اور تیسرا خود اعتمادی ۔ اس کا تمام تر کریڈیٹ پنجاب حکومت کو جاتا ہے جس نے تعلیمی اداروں کی سیفٹی اور سیکورٹی کیلئے سب کو بیدار کیا۔ اس سے قبل موک ایکسر سائز کے ذریعے طلباء کو آگ لگنے کی صورت میں لوگوں کو ریسکیو کرنے اور فرسٹ ایڈ اور دیگر حفاظتی طریقہ کار سے آگاہی دی گئی جسے طلبہ اور کالج سٹاف نے بہت سراہا *

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker