تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : محمد ﷺ کی محبت کے بغیر ایمان کامل نہیں ہو سکتا . حاجی مطلوب حسن چشتی

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) حضرت محمد ﷺ کی ذات اقدس تما م جہانوں کے لیے رحمت ہے ،محمد ﷺ کی محبت کے بغیر ایمان کامل نہیں ہو سکتا ان خیالات کا اظہار حاجی مطلوب حسن چشتی نے عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا محمد ﷺکی آمد سے دنیا سے جہالت کے اندھیرے ختم ہوئے نبی محمد ﷺ کی ولادت کا دن بنی نوع انسان کے علاوہ تمام جانداروں کے لیے رحمت و برکت کا دن ہے یہ دن تجدید عہد کا دن ہے کہ ہم اپنی زندگیاں نبی ﷺ کی تعلیمات کے مطابق بسر کریں گے اور وطن عزیز کو اسلامی جمہوری فلاحی ریاست بنانے کے لیے ہونے والے تمام اقدامات کی بھر پور حمایت کرتے رہیں گے *

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button