تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ :ریسکیو1122 اوکاڑہ کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس

اوکاڑہ(محمد مظہررشید چودھری سے) ریسکیو1122 اوکاڑہ کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس ریسکیو1122 اوکاڑ ہ سنٹرل اسٹیشن پر منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے کی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ریسکیو1122اوکاڑہ کوگزشتہ ماہ کل51035کالزموصول ہوئی ہیں جس میں 1879 ایمرجنسی کالز ہیں۔ 47861غیر متعلقہ اورمس کالز، 853 معلوماتی ، 345رونگ کالزاور 95 فیک کالزہیں۔1879 ایمرجنسیز میں660روڈ ٹریفک حادثات،1005 میڈیکل، 15آگ لگنے کے واقعات ،53کرائم اور146 متفرق قسم کے حادثات شامل ہیں۔ روڈ ٹریفک حادثات میں727 افراد متاثر ہوئے جن میں11افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوئے جبکہ156 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداددی گئی اور 560متاثرین کو طبی امداد دےتے ہوئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔آگ لگنے کے15واقعات ہوئے جن میں3کمرشل ایریا ، 1رہایشی علاقے جبکہ11 واقعات مختلف ایریا میں پیش آئے۔ ان واقعات میں ریسکیو1122 بروقت ریسپانس کرتے ہوئے تقریباََ 5Millions کی پراپرٹی کو بچایااور ایک متاثرہ شخص کو موقع پر ہی ابتدائی طبی مدد فراہم کی گئی۔ریسکیو1122 کی ہیلپ لائن پر فی دن کالزکا تناسب 1700 جبکہ ایمرجنسی کالز کا تناسب 63 رہا۔اکتوبرمیں پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت ضلع بھرکے ہسپتالوں سے 498مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کےلئے ریسکیو1122 کے تربیت یافتہ عملہ کے زیرِ نگرانی میں دوسرے ہسپتالوں میںمنتقل کیا گیا ٭

یہ بھی پڑھیں  بہاولنگر:ڈی پی اوکی ہدایت پر پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف اپریشن

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker