تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:موٹروے پولیس نےگذشتہ سال 3 کروڑ روپےکی رقم قومی خزانہ میں جمع کرائی

motor wayاوکاڑہ(نمائندہ خصوصی) آئی جی موٹروے پاکستان کے حکم پر موٹروے پولیس اوکاڑہ نے گذشتہ سال کے دوران تین کروڑ روپے سے زائد کی رقم قومی خزانہ میں جمع کرائی ایک لاکھ سے زائد گاڑی مالکان کو ٹکٹیں جاری کیں درجنوں گمشدہ بچوں کو تلاش کرکے والدین کے سپرد کیا گیا یہ بات ڈی ایس پی موٹروے بیٹ نمبر14 محمد شفیق جوئیہ نے ایک ملاقات کے دوران بتائی اس موقع پر ایڈمن آفیسر عبدالحمید نیازی بھی موجود تھے انہوں نے بتایا کہ آئی جی موٹروے حاجی ظفر عباس لک کے حکم پر موٹروے پولیس بیٹ نمبر 14نے گذشتہ سال 2012کے دوران ایک لاکھ نو ہزار 270گاڑی مالکان کو مختلف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ٹکٹیں جاری کیں جن سے تین کروڑ95لاکھ سے زائد کی رقم قومی خزانہ میں جمع کرائی گئی ڈی ایس پی شفیق جوئیہ نے مزید بتایا کہ گذشتہ سال کے دوران معمولی نوعیت کے صرف آٹھ حادثات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ گم ہونے والے 25بچوں کو تلاش کرکے ان کے والدین کے حوالہ کیا گیااور پانچ جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکیان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button