تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ :ماں اور بچہ ہمارا روشن مستقبل ہیں ان کی صحت اور تربیت ہم پر فرض ہے . ڈپٹی کمشنر

اوکاڑہ (بیورورپورٹ )ماں اور بچہ ہمارا روشن مستقبل ہیں ان کی صحت اور تربیت ہم پر فرض ہے ان خیالات کا اظہار صائمہ احد ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ نے ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کیا انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں بنیادی مراکزِ صحت ، رورل ہیلتھ سنٹر ز، تحصیل اور ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں پر فری میڈیکل سکریننگ کیمپ کے ساتھ ساتھ ہیلتھ میلوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ ہیلتھ کیمپس کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ان سکریننگ کیمپس پر ہیپاٹائٹس ، ٹی بی ، شو گراور دیگر بیماریوں کے مفت ٹیسٹ کیے جائیں گے اور تما م ادویات مفت فراہم کی جائیں گی ۔ اس کے علاوہ ضلع بھر کے تما م مراکزِ صحت پر ہیلتھ بے بی شو منعقد کروائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کا تما م پیرامیڈیکل سٹاف لیڈ ی ہیلتھ ورکرزاور دوسرا عملہ عوام میں ہفتہِ صحت کے حوالے سے شعور اور آگاہی دینے کے لئے کمیونٹی سیشن منعقد کریں گے ۔ مزید دوسال تک کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے اور دو سے پانچ سال تک کے بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کی گولیاں کھلائی جائیں گی، غذائی کمی کے شکار بچوں اور حاملہ خواتین کی مفت سکریننگ کے ساتھ ساتھ خوراک اور مفت ادویات مہیا کی جائیں گی ۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ ، ڈسٹر کٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر ارشار احمد ، ڈسٹر کٹ کوارڈینیڑڈاکٹر محمد عمران اور مانیٹرنگ آفیسر افضل کامیانہ کے علا وہ محکمہ صحت کے افسران ، عوامی نمائندوں اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی*

یہ بھی پڑھیں  سرائے مغل پولیس نے 29 سنگین مقدمات میں ملوث رسہ گیروں کو گرفتار کرلیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker