تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : ماں اور بچے کی صحت کے معاملات کو محکمہ صحت کے طے کردہ قواعد و ضوابط کے مطابق ڈیل کرنے سے ہی معاملات بہتر ہو سکتے ہیں ڈسٹرکٹ آفیسر کو آرڈنیشن

اوکاڑہ(نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ آفیسر کو آرڈنیشن ملک اللہ یار ڈھکو نے کہا ہے کہ صحت مند معاشرہ کی تشکیل کے لئے محکمہ صحت کے ساتھ ساتھ عوام الناس میں حفظان صحت کے اصولوں کے متعلق شعور و آگاہی ،ماں اور بچے کی صحت کے معاملات کو محکمہ صحت کے طے کردہ قواعد و ضوابط کے مطابق ڈیل کرنے سے ہی معاملات بہتر ہو سکتے ہیں دین اسلام ہمیں پاکیزگی اور صفائی کا جو درس دیتا ہے اس پر کار بند ہو کر ہم بہت سی بیماریوں سے جان چھڑا سکتے ہیں ،نو زائیدہ بچوں کو ابتدائی عمر میں مہلک بیماریوں سے بچانے کے لئے حکومت نے جو پروگرام وضع کیا ہے اس پر 100%عمل در آمد سے چھوٹے بچوں اور حاملہ خواتین کو بیماریوں سے بچایا جا سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماں اور بچے کی صحت کا ہفتہ منانے،ہیلتھ میلہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سعید اللہ خان،ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد اطہر ،ڈسٹرکٹ کو آرڈنیٹر ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اسلم قائم خانی،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شکیل انجم رامے ،کمیونٹی کو آرڈنیٹر افضل کمیانہ ،مڈ وائفز،سٹاف نرسز و دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔ملک اللہ یار ڈھکو نے کہا کہ ایک ذمہ دار شہری کا فرض ادا کرتے ہوئے اپنے بچوں کو ان بیماریوں سے بچانے کے لئے حکومتی کاوش میں ہاتھ بٹانا چاہیے،پولیو سمیت بچوں کو نمونیا،اسہال،خناق،کالی کھانسی ،تشنج،بچوں کے پیٹ کے کیڑوں کی ادویات اور حاملہ خواتین کو تشنج سے بچاؤ کے ٹیکے لگوانے کے لئے شعورو آگاہی مہم میں ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہے ۔ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سعید اللہ،ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد اطہر،ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ،کمیونٹی کو آرڈنیٹر افضل کمیانہ نے ماں اور بچے کی صحت کا ہفتہ منانے کے سلسلہ میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 2سال سے5سال تک کی عمر کے دو لاکھ50ہزار469بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کی گولیاں دی جائیں گی اور 55ہزار659حاملہ خواتین کو تشنج سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے اور حاملہ خواتین میں خون کی کمی کو دور کرنے کے لئے فولاد کی گولیاں دی جائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں بچوں کی اور حاملہ خواتین کی رجسٹریشن ضلع بھر میں مکمل کر لی گئی ہے اور ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ہفتہ کو منانے کے لئے ضلع بھر میں تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں محکمہ صحت کے تمام عملہ کو اس سلسلہ میں ٹریننگ بھی دی گئی ہے اور آگاہی مہم جاری ہے اور انشاء اللہ ہم اپنے اہداف کو مکمل طور پر حاصل کر لیں گے۔ بعد ازاں محکمہ صحت کے زیر اہتمام ماں اور بچے کی صحت کا ہفتہ کے حوالے سے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ڈسٹرکٹ آفیسر کو آرڈنیشن ملک اللہ یار ڈھکو نے کی ،واک میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سعید اللہ خان،ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد اطہر ،ڈسٹرکٹ کو آرڈنیٹر ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اسلم قائم خانی،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شکیل انجم رامے ،کمیونٹی کو آرڈنیٹر افضل کمیانہ ،مڈ وائفز،سٹاف نرسز و دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی ،واک کے شرکاء نے ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے واک ڈسٹرکٹ ہیڈ کو آرٹر ہسپتال سے شروع ہوکے گول چوک،کچہری بازار سے ہوتی ہوئی اوکاڑہ پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی

یہ بھی پڑھیں  پھولنگرکا واحد ہسپتال جہاں پر نہ ڈاکٹر نہ لیڈی ڈاکٹر، روزانہ سینکڑوں مریض خوار ہونے لگے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker