تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: موٹر وے پولیس نے شاہرات پر ٹریفک ڈسپلن کے نفاذ کو یقینی بنا دیا ہے۔ میاں محمد منیر

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) شاہرات پر محفوظ سفر کو یقینی بنانے اور حا دثات کی شرح کوکم سے کم سطح پر لانے کے لئے ٹریفک قوانین سے آگاہی کے ساتھ ساتھ محفوظ ڈرائیونگ کے لئے طے شدہ قواعد و ضوابط کی پابندی ضروری ہے موٹر وے پولیس اور ٹیوٹا کے باہمی اشتراک سے ڈرائیوروں کی جدید خطوط پر تربیت لائق تحسین ہے ڈرائیورز کی ٹریننگ سیشنز کا دائرہ کار مزید بڑھانا چاہیے تاکہ سڑکوں پر حادثات سے بچا جا سکے موٹر وے پولیس نے شاہرات پر ٹریفک ڈسپلن کے نفاذ ،قانون پر عمل در آمد ،میرٹ اور شفافت کی جن روایات کو آگے بڑھایا ہے وہ پورے پاکستان کے لئے باعث اطمینان اور وجہ ء فخر ہے ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکریٹری برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں محمد منیر،ڈی سی او سقراط امان رانا،ایس ایس پی موٹر وے مسرور عالم کولاچی ،ایس پی سعود مگسی نے ایل ٹی وی ڈرائیونگ ٹریننگ کورس کے شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی میاں خرم جہانگیر وٹو،ایس ایس پی موٹر وے مسرور عالم کولاچی نے ڈرائیوروں کے ٹریننگ کورس کی غرض و غایت اور لائحہ عمل سے متعلق بتایا بعد ازاں ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکریٹری برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں محمد منیر،ڈی سی او سقراط امان رانا نے تربیت حاصل کرنے والے ڈرائیورز میں اسناد تقسیم کیں*

یہ بھی پڑھیں  پاکستان کا پھر جذبہ خیر سگالی، مزید 100 بھارتی ماہی گیر رہا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker