تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:MSFکےدرجنوں کارکنوں نے ڈسٹرکٹ کلکٹر وایڈمنسٹریٹرTMAکےخلاف شدید احتجاج

okaraاوکاڑہ (نمائندہ خصوصی )ایم ایس ایف کے درجنوں کا رکنوں نے ڈسٹرکٹ کلکٹر وایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے اوکاڑہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے انکی کرپشن پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا مظاہرین نے بینرز اور کتبے اُٹھا رکھے تھے جبکہ ڈسٹرکٹ کلکٹر اوکاڑہ نے کرپشن کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اصل حقائق کا پردہ چاک کردیا سوموار کو ایم ایس ایف کے درجنوں کا رکنوں نے ایم ایس ایف کے صدر کی قیادت میں ڈسٹرکٹ کلکٹر وایڈمنسٹریٹر تحصیل کونسل اوکاڑہ ظہیر عباس ملک کی مبینہ کرپشن کے خلاف شدید احتجاج کیا اور احتجاجی ریلی نکالی احتجاجی ریلی سی ایم آر ہائی سکول چوک سے شروع ہوئی اور مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی ڈی سی او آفس جاکر اختتام پذیر ہوئی رریلی کے شرکاء نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے انکی کرپشن پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے دریں اثناء ڈسٹرکٹ کلکٹر ظہیر عباس ملک نے اپنا موقف بتاتے ہوئے کہا کہ ٹی ایم اے اوکاڑہ کے ایک ٹھیکہ دار کے ترقیاتی کاموں کا بل منظور نہ کرنے پر میرے خلاف کرپشن کے الزامات لگائے گئے ہیں جن میں کو ئی حقیقت نہ ہے بلکہ اصل حقائق یہ ہیں کہ مذکورہ ٹھیکہ دار نے ترقیاتی کاموں کی تکمیل ہی نہیں کی ہے وہ تمام کاموں کی رقم وصول کرنا چاہتا تھا مگر غیر قانونی کام کرنے سے انکار کردیا تھا میرے خلاف جلوس اور احتجاج کرنے کا مقصدقومی خزانہ کو نقصان پہنچانے کیلئے دباؤ ڈالنا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button