تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:محرم الحرام میں امن ومان،محبت،اخوت اور بھائی چارہ کی فضا کو برقرار رکھنا ہے۔ سقراط امان رانا

اوکاڑہ(بیورورپورٹ+ نمائندہ خصوصی+ تحصیل رپورٹر) ڈسٹرکٹ کو آرڈنیشن آفیسر سقراط امان رانا نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں امن ومان ،محبت ،اخوت اور بھائی چارہ کی فضا کو بر قرار رکھتے ہوئے تمام تر اقدامات کرنا ہیں موجودہ حالات کے تناظر میں محرم الحرام کے دوران مجالس اور ذوالجناح کے جلوسوں کی سیکیورٹی کے لئے تمام متعلقہ ادارے فول پروف انتظامات کریں جلوسوں کے راستوں میں تجاوزات کو ہٹانے ،لٹکتی ہوئی واپڈا اور ٹیلی فون کی تاروں کو اونچا کرنے ،سڑکوں کی مرمت اور صفائی ستھرائی کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ عشرہ محرم الحرام کے آغاز سے قبل ہی انتظامات مکمل ہو سکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محرم الحرام کے حوالہ سے انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایس پی انویسٹی گیشن امیر سعود مگسی،تمام وفاقی و صوبائی محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ڈی سی او سقراط امان رانا نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جلوسوں کے روٹوں پر روشنی ،سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ریکارڈنگ ،جلوسوں کے راستوں میں انٹری پوائنٹس ،امام بارگاہوں کی سکیورٹی کے لئے واک تھرو گیٹس ،میٹل ڈٹیکٹرز کی دستیابی ،پولیس کے ساتھ ساتھ سول ڈیفنس کے رضاکاروں کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے کنٹرول روم ضلع کے ساتھ ساتھ تحصیل کی سطح پر باہمی ربط و رابطہ اور کسی بھی غیر متوقع صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے ہمہ وقت فنگشنل رہیں عزاداروں اور جلوسوں کے شرکاء کو میڈیکل کو ر دینے کے لئے محکمہ صحت کے میڈیکل کیمپس اور ایمبولینسز کے ساتھ ساتھ ریسکیو 1122کی ٹیمیں بھی خدمات سر انجام دیں۔اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن امیر سعود مگسی نے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی اقدامات سے متعلق بریفنگ دی *

یہ بھی پڑھیں  حرمت قلم کے پاسبان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker