
اوکاڑہ( محمدمظہررشید چودھری سے ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما فیاض ظفر چوہدری نے کہا ہے کہ ملتان کا جلسہ حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دے گا حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عوام دو وقت کی روٹی سے تنگ آچکے ہیں حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے سٹی پریس کلب اوکاڑہ کے صدر مہر ساجد علی سے ملاقات کے دوران کیا فیاض ظفر چوہدری نے کہا کہ پی ڈی ایم کا جلسہ تاریخ رقم کر دے گا عوام حکومت سے تنگ آچکے ہیں عمران نیازی کے پاس استعفیٰ دینے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہ ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکن بڑے قافلے کی صورت میں ملتان جلسے میں شامل ہو نگے٭