تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : بلدیا تی الیکشن میں عوامی تحریک تمام حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑے کر ے گی . محمد اسلم مغل ایڈووکیٹ

اوکاڑہ ( بیورورپورٹ) پاکستا ن عوامی تحریک ضلع اوکاڑہ کے راہنما محمد اسلم مغل ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بلدیا تی الیکشن میں عوامی تحریک تمام حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑے کر ے گی ، بلدیاتی الیکشن میں عوامی تحریک کے کارکنو ں کی جیت ہو گئی ، قائد تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کے مشن پر چلتے ہوئے جھوٹ اور دھوکے بازی کی سیاست کو دفن کر دیں گے ان خیالات کا اظہار انہو ں نے صحافیو ں سے ملاقات کے دوران گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔ محمد اسلم مغل نے کہا ہے کہ عوامی تحریک اپنی تنظیم سازی ہر حلقے اور یونین کو نسل کی سطح پر کررہی ہے ،بہت جلد تنظیم سازی کو مکمل کر لیا جائے گا ، انہو ں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں عوام ماڈل ٹاؤ ن میں غریب عوام کا قتل عام کر وانے والے حکمرانو ں کے خلاف ووٹ کی طاقت سے فیصلہ دیں گے ، کامیابی حق و سچ کی ہو گی

یہ بھی پڑھیں  چوردروازے سے نہیں آیا،سپیکرمجھے نااہل قراردے توچلاچائوں گا،وزیراعظم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker