تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:پولیس نے چھاپہ مارکرمنشیات فروش کو چرس سمیت گرفتارکرلیا

munshiyatاوکاڑہ(نمائندہ خصوصی )اوکاڑہ پولیس نے چھاپہ مار کر بدنام زمانہ منشیات فروش کو ایک کلوگرام سمیت چرس گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ پولیس نے چھاپہ مار کر نواحی قصبہ حکومت گڑھ کے رہائشی بدنام زمانہ منشیات فروش اشفاق ولد بشیر احمد سے 1 کلو 40 گرام چرس برآمد کر کے اُس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ تنویر عرف تنی اور محمد نواز سے 30 گرام بور پسٹل، مقصود احمد ولد محمد اشرف سے 12 بور کاربین ، محمد اسلم ولد رفیق سے 30 بور پسٹل،غلام رسول ولد احمد سے 30 بور پسٹل، شاہد اقبال ولد دل محمد سے 12 بور بندوق، یوسف ولد محمد منشاء سے 12 بور پستول اور عباس ولد عبدل سے 12 بور پستول برآمد کر کے تمام ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button