تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: ملازمین کے حقوق کا تحفظ ہی میرا مشن ہے. عبد الحمید شاد

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع اوکاڑہ کے صدر عبد الحمید شاد نے کہا ہے کہ ملازمین کے حقوق کا تحفظ ہی میرا مشن ہے ، اپنی زندگی میں ہمیشہ چھوٹے ملازمین کے حقوق کے لیے جدوجہد کی ہے ،تمام محکمہ جات کے چھوٹے ملازمین کی محبت نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہو ں نے آل پاکستان کلر کس ایسوسی ایشن اوکاڑہ کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ہیلتھ یونٹ ایپکا کے صدر چوہدری شاہد گجر سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔ عبد الحمید شاد نے کہا کہ موجودہ حکومت نے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے مطالبات کو پورا کرکے تمام چھوٹ ؁ ملازمین کے دل جیت لیے ہیں ، انہو ں نے کہا کہ ملازمین اگر دوووقت کی روٹی پیٹ بھر کر کھائیں گے تو وہ میاں نواز شریف اور شہباز شریف کو دعائیں دیں گے ،عبد الحمید شاد نے کہا کہ اپنی پوری عمر ملازمین کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھوں گا *

یہ بھی پڑھیں  کراچی: پاک فضائیہ کا میراج 5 طیارہ حب کے قریب گرکر تباہ،پائلٹ محفوظ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker