تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : میانمار حکومت کی دہشت گردی عالمی امن کے لئے خطرہ بن گئی ہے . چودھری رضوان احمد

اوکاڑہ ( بیورورپورٹ) میانمار حکومت کی دہشت گردی عالمی امن کے لئے خطرہ بن گئی ہے لاکھوں مسلمان ہجرت پر مجبور ، سینکڑوں قتل ہو چکے ہیں عالمی عدالت انصاف سان سوچی اور آشن وراتھو کے خلاف تحقیقات کرائے جماعت اسلامی نے روھنگیا مسلمانوں پر جاری ظلم وبربریت کے خلاف میانمار کی حکومت سے شدید احتجاج کیا ہے اور امیر ضلع چودھری رضوان احمد ودیگر رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف کی جانے والی ناانصافیوں اور مظالم کو ختم کرنے کے لئے فوری طور پر موثر اقدامات کئے جائیں ۔ وہ گزشتہ روز سپورٹ روہنگیا مارچ سے خطاب کررہے تھے ، روہنگیا مارچ سے امیر جماعت اسلامی ضلع اوکاڑہ چودھری رضوان احمد ، ضلعی جنرل سیکرٹری میاں فلک شیر ، امیر شہر اوکاڑا احمد شکیب ارسلان ، سٹی جنرل سیکرٹری منیب بن مسعود ، محمد فاروق شیخ اور ملک محمد افضل اعوان نے بھی خطاب کیا ۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کو سیکورٹی فراہم کی جائے ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے ، برما میں مسلمانوں کی نسل کشی انسانیت کی توہین ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ کرپٹ حکمرانوں کی خارجہ پالیسی ناکام ہو چکی ہے یہ بزدل حکمران مسلم ملک کے نام پر دھبہ ہیں ان کو چاہیے کہ برما سے تعلقات ختم کرے اور ان کا سفارت خانہ بند کیا جائے لیکن اس وقت برما حکومت اور عالمی اداروں کی خاموشی معنی خیز ہے *

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:لکھن کی میں کھلے دھڑلے سےبجلی چوری،کرپٹ اہلکار مال پانی بننے کے چکرمیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker