تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : ضمنی الیکشن این اے 144اوکاڑہ سیاسی جماعتوں نے اپنے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیے

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) ضمنی الیکشن این اے 144اوکاڑہ سیاسی جماعتوں نے اپنے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیے، سیاسی جوڑتوڑ شروع تفصیلات کے مطابق این اے 144اوکاڑہ سے پا کستان مسلم لیگ (ن) نے سابق ایم این اے محمد عارف چوہدری کے بیٹے علی عارف چوہدری کو ٹکٹ جاری کر دیا ہے ، جس کے بعد مسلم لیگ (ن) کے راہنما چوہدری ریاض الحق جج نے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا ،پاکستان تحریک انصاف نے سابق صوبائی وزیر محمد اشرف خاں سوھنا ، پاکستان پیپلزپارٹی نے سابق ایم این اے چوہدری سجادالحسن ، پاکستان عوامی تحریک نے محمد اسلم مغل ایڈووکیٹ کو ٹکٹ جاری کر دیا ہے جبکہ انجمن مزارعین پنجاب کے جنرل سیکرٹری مہر عبد الستار بھی آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button