تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:NA144 میں فیاض غوری اورمحمد عارف چوہدری کے حامیوں کے مابین فائرنگ،6افراد زخمی

okaraاوکاڑہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن اوکاڑہ سٹی کے صدر وآزادامیدواراین اے144 فیاض غوری اورمسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار محمد عارف چوہدری کے حامیوں کے مابین زبردست لڑائی اور فائرنگ سے چھ افراد شدید زخمی ہوگئے پولیس نے اوکاڑہ پریس کلب کے نائب صدر سمیت دونوں گروپوں کے چودہ افراد کو گرفتار کرلیاتفصیلات کے مطابق تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ میں صمد پورہ روڈ پرآزاد امیدواروسٹی صدر مسلم لیگ ن فیاض غوری کے حامیوں نے انتخابی کیمپ لگایا ہوا تھا جہاں سے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار محمد عارف چوہدری کے حامی ایک ریلی کی صورت میں وہاں سے گزررہے تھے کہ فیاض غوری کے حامیوں اور ان کے مابین تصادم ہو گیا جبکہ فائرنگ سے چھ افراد عبدالغفار،غلام محمد،عدنان آرائیں،ساجد غوری،واجد غوری اور عمر غوری شدید زخمی ہوگئے پولیس تھانہ بی ڈویژن نے مقدمہ درج کرکے اوکاڑہ پریس کلب کے نائب صدر وسینئر صحافی نسیم انصاری سمیت دونوں گروپوں کے چودہ افرادمحمد ےٰسین،محمد فاروق،محمد عثمان،محمد ہارون،سلیم رضا،خرم رضا،شہبازخان،ریاض غوری،ناصرغوری،عمر عرف گڈو،عبدالواحد غوری کو گرفتار کرکے حولات میں بند کردیا دریں اثناء اپنی صحافتی ڈیوٹی ادا کرتے ہوئے اوکاڑہ پریس کلب کے نائب صدر نسیم انصاری کی بلاجواز گرفتاری کے خلاف اوکاڑہ پریس کلب کے ہنگامی اجلاس میں اسکی بھر پور مذمت کی گئی اور نسیم انصاری کو فوری رہا کرنے کو مطالبہ کیا گیا*

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ:ضلع بھر میں 129پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker