تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : صحافیوں کی تربیت کے لیے ورکشاپ کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے . ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر خورشید جیلانی

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)صحافیوں کی تربیت کے لیے پر یس کلبز کی سطح پر ورکشاپز کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے ،صحافیو ں کو اپنے شعبہ میں بہتری کے لیے ایسے کاموں کی ضرورت ہے جس سے شعبہ کا وقار بلند ہوان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر خورشید جیلانی نے اوکاڑہ سٹی پر یس کلب (رجسٹرڈ) اوکاڑہ کے زیر اہتمام ایک روزہ تربیتی ورکشاپ میں شرکت کر نے والے صحافیو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔نیشن ایکشن پلان اور صحافیو ں کی ذمہ دارویوں پر بات کر تے ہو ئے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر طارق ظفر نے کہا کہ نیشن ایکشن پلان پر مکمل عمل کیا جارہا ہے ، ہم کو اپنے ملک وقوم کی بہتری کے لیے جدوجہد کر نا ہو گی جس میں میڈیا اور صحافیو ں کا اہم کردار ہے کسی بھی معاشرے میں بہتری کے لیے اس ملک کے صحافی سب سے بہتر کردار ادا کر سکتے ہیں انہو ں نے کہا کہ ضلع بھر میں نیشن ایکشن پلان کے تحت مقدمات درج کرکے بے شمار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اس موقع پر ریجنل یونین آف جرنلسٹس پنجاب کے جنرل سیکرٹری عابد حسین مغل نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ صحافیو ں کو ملکی ترقی وخوشحالی کے لیے کام کر نا ہو گا اور اپنے جائز مطالبات کی منظوری کے لیے پر امن طور پر جدوجہد جاری رکھنا ہو گی ، تربیتی ورکشاپ کا اہتمام سابق صدر سٹی پر یس کلب (رجسٹرڈ) حافظ عتیق الر حمن نے کیا تھا ،تربیتی ورکشاپ کے اختتام پر شرکت کر نے والے تمام صحافیو ں میں، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر خورشید جیلانی،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر طارق ظفر اور جنرل سیکرٹری ریجنل یونین آف جرنلسٹس پنجاب عابد حسین مغل نے صحافیو ں میں سر ٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے*

یہ بھی پڑھیں  لاہور:پی پی 168کامستقبل پی ٹی آئی کی کامیابی سے وابستہ ہے: اسدعلی کھوکھر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker