تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : گندم کی پیداوار میں اضافہ کے قومی منصوبہ پر عملدر آمد جاری ہے . ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت چوہدری شہباز اختر

اوکاڑہ (محمدمظہررشید چودھری سے) ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت چوہدری شہباز اختر نے کہا ہے کہ ضلع اوکاڑہ سمیت صوبہ پنجاب میں گندم کی پیداوار میں اضافہ کے قومی منصوبہ پر عملدر آمد جاری ہے اس ضمن میں وزیر اعظم پاکستان کے زرعی ایمر جنسی پروگرام کے تحت 12 ارب 54 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں اس منصوبہ کے تحت کاشتکاروں کو زرعی مداخل اور جدید مشینری سبسڈی پر فراہم کی جار ہی ہے اس منصوبے کے تحت صوبہ پنجاب میں گندم کے پیداواری مقابلہ 2020-21 کے لئے 5 یا 5 ایکڑ سے زیادہ قابل کاشت زرعی اراضی کے مالک مرد و خواتین کاشتکاردرخواست دینے کے اہل ہیں اس کے علاوہ مشترکہ کھاتہ رکھنے والے زمینداروں بھی اہل ہیں نیز مزار عین ،ٹھیکیداروں بھی دستاویزات کی تحصیل کمیٹی کی طرف سے تصدیق کرانے کے بعد دوخواست دے سکتے ہیں پیداواری مقابلہ میں حصہ لینے والے گندم کے کاشتکار 5 ایکڑ متصل گندم جس میں کوئی بھی منظور تصدیق شدہ قسم کاشت کی گئی ہو مقابلہ کے لئے پیش کریں گے مقابلہ میں حصہ لینے کے لئے شرائط درخواست فارم پر درج ہیں جو متعلقہ اسسٹنٹ ڈائر یکٹر زراعت توسیع ،اسسٹنٹ زراعت آ فیسر کے دفاتر سے مفت حاصل کئے جا سکتے ہیں یا محکمہ زراعت پنجاب کی ویب سائٹ www.agripunjab.gov.pk سے ڈاو¿ن لوڈ بھی کئے جا سکتے ہیں فارم کی فوٹو کاپی بھی قابل قبول ہو گی مکمل درخواستیں اپنی تحصیل کے متعلقہ اسسٹنٹ ڈائر یکٹر زراعت کے دفاتر میں جمع کروائیں مقابلہ جات ضلع اور صوبائی سطح پر منعقد ہوں گے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ،سینٹروں،ان کے فیملی ممبر اور گریڈ 17 اور اوپر کے سرکاری ملازمین درخواست دینے کے اہل نہ ہوں گے جبکہ محکمہ مال ،محکمہ زراعت ،پنجاب کے تمام ملازمین اس مقابلہ میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہوں گے ان کے علاوہ وہ ترقی پسند کسان جو ضلعی یا ڈویژن کمیٹی کے ارکان مقرر ہوں گے وہ بھی اس مقابلہ میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہوں گے صوبائی کمیٹی کا فیصلہ حتمی ہو گا مکمل درخواستیں 30 جنوری 2021 تک موصول کی جائیں گی مزید معلومات و رہنمائی کے لئے دفتری اوقات میں فون نمبر 044-9200264 پر رابطہ کر سکتے ہیں ٭

یہ بھی پڑھیے :

One Comment

Back to top button
error: Content is Protected!!