تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ :اوکاڑہ یونیورسٹی کی نو منتخب اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری

اوکاڑہ (محمد مظہررشید چودھری سے )اوکاڑہ یونیورسٹی کی نو منتخب اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری، وائس چانسلر پروفیسر زکریا ذاکر نے حلف لیا، اے ایس اے کا یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی میں انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کا عزم ،تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ یونیورسٹی کی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کونسل اور جنرل باڈی کے نو منتخب عہدیداران سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر نے حلف لیا حلف برداری کی تقریب میں یونیورسٹی کے تمام اساتذہ اور انتظامی افسران موجود تھے منتخب ہونے والے 18 ممبران نے اوکاڑہ یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی میں انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کا عزم اور یونیورسٹی میں تدریس اور تحقیق کی کوالٹی بہتر بنانے کے لیے کام کرنے کا بھی عہد کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر زکریا ذاکر نے مشکل حالات کے باوجود یونیورسٹی کی ترقی کے لیے شبانہ روز محنت کرنے پر تمام اساتذہ کو مباک باد پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ، پروفیسر زکریا کا کہنا تھا کہ اوکاڑہ یونیورسٹی نے اپنے مقاصد بڑی حد تک حاصل کرلیے ہیں اور اب یہ ملک کا ایک تیزی سے ابھرتا ہوا تعلیمی ادارہ ہے انہوں نے یہ اعلان کیا کہ اگر حکومت ترقیاتی گرانٹ دیتی ہے توہ پوری فیکلٹی کے لیے کیمپس میں رہائش گاہیں تعمیر کی جائیں گی اے ایس اے کی ایگزیکٹو کونسل کے ممبران میں ڈاکٹر طاہر خان فاروقی، ڈاکٹر فہیم ارشد، ڈاکٹر غلام مصطفی، ڈاکٹر ریاض حسین، ڈاکٹر شعیب سلیم، ڈاکٹر ثاقب جمیل، فاخرہ شاہد، صوبیہ یعقوب اور اقرا خادم شامل تھے جبکہ جنرل باڈی ڈاکٹر حمود الرحمن، ڈاکٹر نادیہ گیلانی، ڈاکٹر محمد واجد، ڈاکٹر محمد اقبال، نیلوفر شبیر، ڈاکٹر شہزاد فرید، فائق بٹ، رائے امتیاز حسین، ڈاکٹر عثمان علوی اور تنزیل الرحمن پرمشتمل ہے تقریب کے اختتام پہ الیکشن کمیٹی کے ممبران ڈاکٹر خالد سلیم، ڈاکٹر زاہد بلال اور محمد فیصل میں شیلڈز تقسیم کی گئیں ایے ایس اے کے صدر ڈاکٹر حمود نے وائس چانسلر کو شیلڈ پیش کی٭

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا: کینٹ بورڈ کا بجٹ محدود جبکہ مسائل لامحدود ہیں، عمرفاروق ایم پی اے

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker