تازہ ترینعلاقائی

ضلعی انتظامیہ محرم الحرام کے جلوسوں کے بروقت آغاز اوراختتام کویقینی بنائے، کمشنرساہیوال

Okara Photoاوکاڑا(چیف رپورٹر پنجاب/نمائندہ خصوصی)کمشنر ساہیوال شیر عالم محسودنے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ محرم الحرام کے جلوسوں کے بروقت آغاز اور اختتام کو یقینی بنائے ،جلوسوں کے ساتھ محکمہ صحت ،ٹی ایم اے ،واپڈا ،ریسکیو 1122کا عملہ اپنی موجودگی یقینی بنائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی او آفس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ڈی و سی اللہ یار ڈھکو ،اے سی طاہر امیں ن،ڈی ایم او بلال فیروز جوئیہ اور تمام محکموں کے ضلعی افسران نے شرکت کی ۔کمشنر ساہیوال نے کہا کہ کنٹرول روم سے جلوسوں کی مکمل نگرانی کی جائے اور خفیہ اداروں سے مسلسل رابطہ رکھا جائے ۔ڈی سی او نے کمشنر ساہیوال کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ امام بارگاہوں اور جلوسوں کے راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دئیے گئے ہیں اور جلوسوں کی ویڈیو کیمروں کے ساتھ ریکارڈنگ کی جائے گی ۔ڈی سی او نے کہا کہ امن کمیٹی اور علماء کرام کا مکمل تعاون حاصل ہے بعد ازاں کمشنر ساہیوال نے ڈی سی او آفس میں قائم کنڑول روم کا بھی معائنہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں  کوئٹہ: پاکستان صحافیوں کے لیے انتہائی خطرناک ملکوں میں شامل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker