تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:مولاناغلام علی اوکاڑوی رحمۃ اللہ علیہ کا2روزہ 13واں سالانہ عرس

okaraاوکاڑہ (محمدمظہررشید سے)عظیم روحانی وعلمی شخصیت شیخ الاسلام حضرت شیخ القرآن مولانا غلام علی اوکاڑوی رحمۃ اللہ علیہ کا2روزہ 13واں سالانہ عرس بمقام جامعہ حنفیہ دارالعلوم اشرف المدارس جی ٹی روڈ اوکاڑہ میں سجادہ نشین مبلغ اسلام صاحبزادہ مفتی محمد فضل الرحمن اوکاڑوی کی زیر صدارت شروع ہوا، صاحبزادہ مفتی محمد فضل الرحمن اوکاڑوی نے مزار شریف کو عرق گلاب سے غسل دے کر اورچادریں چڑھا کر باقاعدہ تقریبات کا آغاز کیا، عر س کے موقع پر سرکاری و پرائیویٹ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے عرس مبارک میں ملک و بیرون ممالک سے ہزاروں زائرین نے شرکت کی، عرس کی تقریبات میں ملک بھر سے آئے ہوئے مشائخ عظام و جید علمائے کرام نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی اور اسلام کی وحدانیت پرروشنی ڈالتے ہوئے علامہ غلام علی اوکاڑویؒ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کا درس بھی دیا ،مولانا غلام علی اوکاڑوی ؒ کی دینی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اُنہیں فرزند اسلام کا عظیم مبلغ قرار دیا، سجادہ نشین صاحبزادہ مفتی محمد فضل الرحمن اوکاڑوی آخری نشست میں خصوصی دعا کروائی۔عرس کی تمام تقریبات کی نگرانی الحاج صوفی سردارمحمدبرکاتی ،شیخ الحدیث مفتی احمدیارخاں رضوی اورمفتی غلام یاسین اشرفی نے کی *

یہ بھی پڑھیں  زیر سمندر کیبل کٹنے سے پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker