تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:پولیوکے مرض کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،ڈاکٹر شعیب طارق وڑائچ

اوکاڑہ(محمدمظہررشید بیوروچیف)ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈاکٹر شعیب طارق وڑائچ نے کہا ہے کہ پولیوکے مرض کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اورا س کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کا رلائے جارہے ہیں۔مطلوبہ نتائج کے حصول کیلئے تمام سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ غیر سرکاری تنظیموں ،معاشرہ کے صاحب الرائے لوگوں ،علماء ومشائخ ،صحافیوں ،کاروباری تنظیموں اور خصوصاً والدین کو مربوط کاوشیں کرنا ہونگی۔ محکمہ صحت کے افسران اور عملہ کو پہلے سے زیادہ کوشش کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملک کو اس موذی مرض سے پاک کیا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 20جنوری سے شروع ہونیوالی پولیو مہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیاجسمیں اے ڈی سی شاہد زمان لک، ڈی او سی ملک اللہ یار ڈھکو،اسسٹنٹ کمشنرز ،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سعیدا للہ خان، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد اطہراور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سعید اللہ خان نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع میں اس دفعہ پانچ سال سے کم عمر کے 5 لاکھ 33ہزار 192بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسیئن پلائی جائیگی اس سلسلہ میں 965موبائل ٹیمیں جبکہ 137مقامات پر کیمپ لگائے جائیں گے ۔ضلع میں داخلی اور خارجی راستوں پر خصوصی ٹیمیں ڈیوٹی دیں گی جو سفر کرنیوالے لوگوں کے ساتھ پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو ویکسیئن پلائیں گی۔ضلع میں خانہ بدوشوں ،بھٹہ مزدوروں اور دریائی علاقوں میں خدمات سرانجام دینے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں او ر ان کی حفاظت کیلئے بھی انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ مطلوبہ نتائج حاصل ہو سکیں۔ اے ڈی سی شاہد زمان لک نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ ویکسیئن کی کول چین برقرار رکھنے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں اور خدمات کی فراہمی میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ریونیو سمیت تمام سرکاری محکمے اس مہم میں محکمہ صحت کی معاونت کریں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button