تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:پو لیس کی سرپرستی میں پرچی جوا اورجوئے کے اڈوں کی بھر مار

اوکاڑہ(بیوروچیف) تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ میں پو لیس کی سر پرستی میں پرچی جوا اورجوئے کے اڈوں کی بھر مار، پر چی مافیا سادہ لوح عوام کو لوٹنے لگے، تھانہ اے ڈویژن کرپشن کی آماجگاہ بن گیا شہریوں کاڈی پی او اوکاڑہ سے پرچی مافیا کے خلاف کاروائی کامطالبہ،تفصیلات کے مطابق تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ میں پو لیس کی نگرانی میں سندھی محلہ ،شمسیہ کالونی ،سرور چوک ، ،وینس چوک ،کرسچن کالونی،صابری کالونی،سیٹھ کالونی ،فیض آباد ،ایم اے جناح روڈ سر عام پرچی جوئے کا دھندہ ہو رہا ہے ،پرچی جوئے کے تھانہ کے علاقے میں 100سے زائد اڈے ہیں جن پر روزا نہ کی بنیاد پر 10سے 15لاکھ روپے کا کاروبار ہوتا ہے ،ہر ماہ کی 30اور 14 تاریخ کو پرچی مافیا کی چاند رات ہوتی ہے غریب کی چاند رات تو نہیں ہوتی لیکن پرچی مافیا کی ضرور ہوجاتی ہے ، جس پر ہر پندرہ دنوں کے بعد 60سے 70لاکھ کا کاروبار ہوتا ہے، ایس ایچ او، انچارج انوسٹی گیشن اور دیگر عملہ بغیر رشوت کے کوئی کام نہیں کرتا بلکہ پولیس کے تمام ملازمین پرچی جواء اور جوئے کے اڈوں کی سر پرستی کرتے ہیں اور ماہانہ کی وصولی کے بعد ان کو باقاعدہ تحفظ فراہم کیا جاتا ہے، علاقہ جرائم کا گڑھ بن چکا ہے اور پولیس کی کارکردگی ایک سوالیہ نشان بن کر رہ گئی ہے ۔ معززین شہر نے ڈی پی او اوکاڑہ بابر بخت قریشی سے مطالبہ کیا ہے کہ پرچی مافیا اور جوئے کے اڈوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے *

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: ڈسکہ میں نئے ریوینیو کمپیوٹر سروس سنٹر کا افتتاح

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker