تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:14سالہ لڑکی پر تیزاب پھینک دیاگیا

اوکاڑہ(نمائندہ خصوصی) چودہ سالہ لڑکی پر نامعلوم افراد نے تیزاب اور پیٹرول پھینک دیا، لڑکی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔اوکاڑہ کے علاقہ فتح نور ٹاؤن کے رہائشی محمود احمد کی بیٹی باورچی خانے میں رات کا کھانا تیار کر رہی تھی کہ اس دوران تین نامعلوم ملزمان دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور لڑکی پر تیزاب اور پٹرول پھینک دیا ۔ چولہے کی آگ نے لڑکی کو لپیٹ میں لے لیا اور وہ جھلس گئی۔ طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال اوکاڑہ منتقل کیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیا۔ اور ڈی پی او اوکاڑہ عثمان اکرم گوندل کو ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : خادم پنجاب دیہی روڈ پروگرام کے پہلے مرحلہ میں ضلع کی سات دیہی سڑکوں پر پچاس کروڑ سے زائد فنڈز خرچ ہوں گے . ڈسٹرکٹ کو آرڈنیشن آفیسر قیصر سلیم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker