تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:لڑائی جھگڑے کی 3مختلف وارداتوں میں ماں بیٹی اور6سالہ بچی سمیت 4افراد شدید زخمی ہوگئے

اوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)لڑائی جھگڑے کی تین مختلف وارداتوں میں ماں بیٹی اور6سالہ بچی سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شہزاد کالونی کے رہائشی محمد حسن کی بیوی صغراں بی بی اور اس کی بیٹی کو سابقہ رنجش پر سعید احمد، عبدالمجید، فاطمہ اور زبیداں وغیرہ نے گھر داخل ہوکر دستی آلات کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔ دوسری واردات میں نواحی قصبہ واہگرہ کے رہائشی غلام رسول کی6سالہ بھانجی انیلہ بی بی کو شوکت علی اور غلام نبی نے دستی آلات کے وار کرکے شدید زخمی کردیا اور اس کی ٹانگ توڑ دی۔ تیسری واردات یں محلہ پیر شہاب کے رہائشی محمد اشرف کو معمولی رنجش پر محمد بخش، احمد علی اور فاروق احمد وغیرہ نے دستی آلات کے وار کرکے شدید زخمی کردیا،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں

یہ بھی پڑھیں  فحش مواد سے پاک انٹرنیٹ سرچ انجن متعارف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker