تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:سینکڑوں میڈیکل ریپریزینٹواورفارماسیوٹیکل کے نمائندوں کا ڈی سی آفس کے سامنے احتجاج

اوکاڑا ﴿محمد مظہر رشید﴾ سینکڑوں میڈیکل ریپریزینٹو اور فارماسیوٹیکل کے نمائندوں کا ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفس کے سامنے بھر پور احتجاج۔مطالبے کے حق میں احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تفصیلات کے مطابق سینکڑوں میڈیکل ریپریزینٹو نے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفس کے سامنے اپنے مطالبے کے حق میں بھر پور احتجاج کیا میڈیکل ریپریزینٹو کے نمائندے رضوان احمد شامی،محمد اقبال،محمد زبیر،ناصر اقبال ڈوگر ،خالد برکی،عبداللہ،شیخ عمران ،عامر بٹ،قلب حسین،سید علی حسن نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی حکومت نے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں میڈیکل ریپریزینٹو کے داخلے پر پابندی لگا رکھی ہے جوکہ میڈیکل کے شعبے سے تعلق رکھنے والوں سے ضلعی انتظامیہ کی زیادتی ہے انھوں نے مطالبہ کیا کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ایک خاص وقت مقرر کیا جائے جب میڈیکل ریپریزینٹو میڈیکل کے شعبہ میں ہونے والی نئی ایجادات اورتحقیق سے ہیلتھ آفیسر زکو آگاہ کر سکیں نمائندوں نے احتجاج کے سلسلے کو مطالبے کے حق میں جاری رکھنے کا اعلان کیا

یہ بھی پڑھیں  دو خواتین سمیت چار افراد نے شادی شدہ خاتون کو اغوا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker