تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:تیز رفتار گاڑی کی گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوارموقع پرجاں بحق

اوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تیز رفتار گاڑی کی گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق حسین کالونی اوکاڑہ کارہائشی عرفان حیدر اپنی موٹرسائیکل نمبر او کے ایل 2162پر سوار ہو کرنواحی قصبہ 52ٹوایل جارہا تھا کہ اچانک راستے میں لاہور سے آنے والی تیز رفتار سوزوکی نمبر ایل ڈبلیو جے 0182نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں عرفان حیدر شدیدزخمی ہو گیا اورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا،پولیس تھانہ صدر اوکاڑہ گاڑی قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کرلیاہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button