تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے بوگس چیک دینے پر پانچ افراد کے خلاف مقدمات درج

اوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اوکاڑہ پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے بوگس چیک دینے پر پانچ افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ بارن پور کے رہائشی ارشد ولد غلام مصطفی کو شفیق ولد حنیف نے5لاکھ روپے مالیت کا بوگس چیک دیا۔دوسری واردات میں چوہدری کالونی اوکاڑہ کے رہائشی نوشاد اختر ولد شفیع کو اللہ یار ولد محسن علی نے75ہزار روپے مالیت کا بوگس چیک دیا۔تیسری واردات میں کوٹ روپ چند کے رہائشی محمد جعفر ولد شاہ دین کو ممتاز ولد محمد منیر نے10لاکھ روپے مالیت کا بوگس چیک دیا۔ چوتھی واردات میں حویلی کے رہائشی محمد اکرم ولد محمد حسین کو محمد شعبان ولد نور احمد نے2لاکھ65ہزار روپے مالیت کا بوگس چیک دیا۔پانچویں واردات میں حویلی کے رہائشی غلام عباس ولد محمد حسن کو محمد امیر ولد عطاء محمد نے5لاکھ36ہزار روپے مالیت کا بوگس چیک دیا، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں

یہ بھی پڑھیں  بگ تھری سفارشات، پاکستانی حکام آج سر جوڑ کر بیٹھیں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker