تازہ ترینعلاقائی

خام مال کی سپلائی کےمرکز ہونے کاکریڈٹ صرف ضلع اوکاڑا ہی کوجاتاہے

اوکاڑا(چیف رپورٹر پنجاب) پاکستان بھر میں خام مال کی سپلائی کے مرکز ہونے کا سب سے زیادہ کریڈٹ صرف ضلع اوکاڑا ہی کو جاتا ہے کیوں کہ ضلع اوکاڑا اپنی زرخیزی ، زرعی اجناس ، پھلوں اور سبزیوں کی پیداوار کی دولت سے مالا مال ہے خصوصاًآلو کی پیداوار مشرقی پنجاب کی پیداوار کے برابر ہے اوردنیا کا بہترین براؤن رائس تیار کرنے والا علاقہ ہونے کے ساتھ ساتھ مکئی کی پیداوار کا حب بھی ہے یہ انکشاف اوکاڑا چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر فلائٹ لیفٹینٹ (ریٹائرڈ) چوہدری محمد ارشد اقبال نے صحافیوں سے ملاقات کے دوان کیا۔ انھوں نے کہا کہ وزار ت تجارت کی جانب سے پاکستان میں قرنطینہ سہولیات اور یہاں پیدا ہونے والے پھلوں ، سبزیات ودیگر اجناس کو بیماریوں سے بچاؤ اور ان اشیاء کو محفوظ طریقے سے روسی علاقوں میں ایکسپورٹ کے سلسلہ میں کی جانے والی کوششیں قابل قدر اور حوصلہ افزا ہیں اور وزارت تجارت کے ان اقدامات سے زرعی اجناس، پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہونے کی توقع ہے جو ملکی معیشت کے استحکام میں مددگارثابت ہونگے۔انھوں نے مزید کہاکہ وزارت تجارت کی جانب سے روسی معائنہ کاروں کے وفدکودعوت دینے کا قدم بر وقت ٹھوس حکمت عملی کا آئینہ دار اور قابل ستائش ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی وزیراعظم نواز شریف ملاقات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker