تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتیں

اوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے ٹرک ، مزدا ڈالہ، موٹرسائیکل ، طلائی زیورات، پرائز بانڈ، مویشی اور نقدی سے محروم ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کالونی اوکاڑہ کے رہائشی طارق نذیر نے اپنا لاکھوں روپے مالیت کا ٹرک نمبر ایف ڈی اے 3555لاری اڈا میں کھڑا کیا جسے نامعلوم چور چرا کر لے گئے۔ دوسری واردات میں ضلع بہاونگر کے رہائشی شاہد اقبال اپنے ساتھیوں محمد اکرم، محمدحسین اور عبدالغفار کے ہمراہ مزدا ڈالہ نمبر نی ای ایف 7490پر 11عدد مویشی لوڈ کرکے لاہور جا رہے تھے کہ راستے میں اوکاڑہ کے نواحی قصبہ 11ون ایل کے قریب آتشیں اسلحہ سے مسلح25نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور دپر اور تمام افراد کو رسیوں سے باندھکرگن پوائنٹ پراُن سے موبائل فون، نقدی ، اور مویشیوں سمیت ڈالہ چھین کر فرار ہوگئے۔ تیسری واردات میں نواحی قصبہ کوہلہ کارہائشی لیاقت علی اپنی موٹرسائیکل نمبر اوکے ایل 4143پر سوار ہوکر جارہاتھا کہ راستے میں کلاسن موڑ کے قریب آتشیں اسلحہ سے مسلح تین نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روکااورگن پوائنٹ پر اُس سے موٹرسائیکل ، موبائل فون اور 60ہزار روپے نقدی چھین کرفرار ہوگئے۔ چوتھی واردات میں گورنمنٹ کالونی اوکاڑہ کے رہائشی محمد اشفاق شاہد کے گھر سے نامعلوم چور تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے 15تولے طلائی زیورات40ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ اور50 ہزار روپے نقدی چرا کر لے گئے۔پانچویں واردات میں بستی مہر دین کے رہائشی محمد معروف کے گھر احمد علی، ریاض احمد اور شہامند علی مہمان آئے رات کو گھر سے3تولے طلائی زیورات،ٹی وی اور50ہزار روپے نقدی چرا کر فرار ہوگئے۔چھٹی واردات میں نواحی قصبہ باہری پور کے رہائشی میاں شعیب مرتضیٰ نے اپنی کار بلدیہ کے باہر کھڑی کی جس سے نامعلوم چور موبائل فون اور 1 لاکھ روپے نقدی چرا کر لے گئے۔ساتویں واردات میں نواحی قصبہ صالحوال کے رہائشی سید عابد حسین شاہ کے کولڈ سٹور سے نامعولم چور1لاکھ50ہزار روپے مالیت کی تار بجلی چرا کر لے گئے۔آٹھویں واردات میں موضع بریت کے رہائشی محمد نواز کے احاطہ سے عجب خاں، شوکت حیات، خان، ندیم، محمد احمد اور فضل1لاکھ50ہزار روپے مالیت کی بھینس چرا کر لے گئے۔ نویں واردات میں پیر علی کے رہائشی عارف کے گھر سے غلام مصطفی، غلام عباس اور مظہر اقبال70ہزار روپے مالیت کی گائے چرا کر لے گئے،پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں

یہ بھی پڑھیں  تحفظ حقوق نسواں کے عالمی دن کے سلسلہ میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج پھول نگر میں رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker