تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:ضلع کونسل دفترکی گیلریوں (کوریڈورز) میں صفائی کی ناقص صورتحال

اوکاڑا(محمد مظہر رشید) ضلع کونسل دفترکی گیلریوں (کوریڈورز) میں صفائی کی ناقص صورتحال۔جگہ جگہ لٹکتے جالے اور کھڑکیوں کے ٹوٹے شیشے ۔بجلی کے مین سوئچ بورڈکی لٹکتی تاریں کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں ۔صفائی کا عملہ غائب۔ مچھروں کی بہتات ۔اندرونی مرکزی دروازے کے قریب واقع چند کمروں کی معمولی صفائی ۔ جی ہاں یہ حالت زار ہے ضلع اوکاڑا کے ضلع کونسل دفتر کی جو کہ ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں واقع ہے ضلع کونسل کی عمارت میں ایگزیکٹو کمیونٹی ڈویلپمنٹ ،ضلعی بیت المال ،پاکستان بیت المال ،ضلعی ناظم ،ضلع نائب ناظم کے علاوہ چند اور دفاتر قائم ہیں ضلع کونسل دفتر کی گیلریوں میں جابجا کاغذ اور درختوں کے بکھرے پتے اس بات کی گواہی دیتے نظر آتے ہیں کہ یہاں صفائی کو اہمیت نہیں دی جاتی۔ضلعی اسمبلی کے لیے بنائے گئے ہال کے اطراف صفائی کی حالت انتہائی ناقص ہے یہاں پر صفائی اس وقت کی جاتی ہے جب کسی افسر نے وزٹ کرنا ہوتا ہے گیلریوں کی دیواروں اور دفاتر کی چھت پر جانے والی سیڑھیوں پر جالے لٹک رہے ہیں کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ چکے ہیں اور فریم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں سب سے خطرناک حالت اس مقام کی ہے جہاں بجلی کے مین سوئچ بورڈ لگے ہوئے ہیں بورڈ پر ڈھکن نہ ہونے سے تاریں الجھی ہوئی باہر لٹک رہی ہیں جو کہ کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں مختلف دفاتر میں جانے کے لیے جب گیلریوں میں سے گزریں تو مچھروں کی فوج آپ کا استقبال کرتی نظر آتی ہے مبینہ طور پرصفائی کا عملہ اکثر غائب ہوتا ہے مرکزی دروازے کے قریب واقع چند کمروں کی معمولی صفائی کی جاتی ہے جب کہ دیگر حصوں کو مکمل نظر انداز کیا جارہا ہے جب نمائندہ پاک نیوز لائیو محمد مظہر رشید نے وہاں دفتری کام کی خاطر آنے والے چند افراد سے بات چیت کی تو انھوں نے شکایت کی کہ یہاں صفائی کی ناقص حالت کے علاوہ دیگر دفاتر کا عملہ بھی اکثر موجود نہیں ہوتا انھوں اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ ضلع کونسل کے دفاتر کی حالت زار کو بہتر کیا جائے

یہ بھی پڑھیں  کراچی: کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم بیٹی کے باپ بن گئے

یہ بھی پڑھیے :

One Comment

  1. سر آپ کی اس خبر پر انتظامیہ کو فوری ایکشن لینا چاہیے اور وہاں کی صفائی کا کام اور وائرنگ کو درست کرنا چاہیےاور میں یہ امید بھی رکھتا ہوں کہ انتظامیہ ضرور اس خبر کا ایکشن لے گی اور عمل درآمدی بھی کروائی گی

  2. سر آپ کی اس خبر پر انتظامیہ کو فوری ایکشن لینا چاہیے اور وہاں کی صفائی کا کام اور وائرنگ کو درست کرنا چاہیےاور میں یہ امید بھی رکھتا ہوں کہ انتظامیہ ضرور اس خبر کا ایکشن لے گی اور عمل درآمدی بھی کروائی گی

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker