تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:آصف زرداری کی صدارت کے چار سال پورے ہونے پرپی ایس ایف کی ریلی

اوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن اوکاڑہ نے آصف علی زرداری سے اظہار یکجہتی کیلئے ان کی صدارت کے چار سال پورے ہونے پر ریلی نکالی۔ریلی کی قیادت پی ایس ایف پنجاب کے جنرل سیکرٹری اعجاز احمد گل، ساہیوال ڈویژن کے صدر آصف خان بلوچ، ضلعی صدر شاکر گجر نے کی۔ریلی میں پی ایس ایف کے درجنوں کارکنوں نے شرکت کی۔ریلی شہر کے مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی چوک سی ایم آر ہائی سکول میں اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر پی ایس ایف پنجاب کے جنرل سیکرٹری اعجاز احمد گل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری نے اپنے چار سالہ دور اقتدار میں جس طرح وفاق کو مضبوط کرنے کی جدوجہد کی اس کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔جنہوں نے اپنے اتحادیوں سے مفاہمتی پالیسی پر عمل پیراہوکر ملک و قوم کو درپیش چیلنجز کا بڑی جوانمری سے مقابلہ کیا ۔اس موقع پر ساہیوال ڈویژن کے صدر آصف خان بلوچ،ضلعی صدر شاکر گجر،خاور اقبال،چوہدری فخر نواز،کامران خالد،رائے عامرنے بھی خطاب کیا اور صدر آصف علی زرداری کو اپنی صدارت کے چار سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کا اظہار کیا

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:محکمہ خوراک گندم کی خریداری،عمل درآمد میں ناکام

یہ بھی پڑھیے :

One Comment

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker