تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:بچوں کی پیدائش کا اندراج ان کا بنیادی حق اور والدین کی اولین ذمہ داری

اوکاڑا(نمائندہ خصوصی) بچوں کی پیدائش کا اندراج ان کا بنیادی حق اور والدین کی اولین ذمہ داری ہے ۔بروقت اندارج کروا کر بہت سی پیچیدگیوں سے بچا جا سکتا ہے۔بچوں کا بروقت اندراج ان کے روشن مستقبل کی ضمانت ،ان کی شناخت ،قومیت اور شہریت کا مظہر ہے محکمہ ہیلتھ،محکمہ تعلیم اور سول سوسائٹی کے تعاون سے پیدائش کے اندراج کی شرح میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار محکمہ لوکل گورنمنٹ اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے شرکا نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ساہیوال ڈویژن قاری خالد نذیر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہد مسعود، ڈی او سی او رانا اعظم،ای ڈی او ایجوکیشن مصباح طلعت،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد اطہر،ای ڈی او سی ڈی رانا اشرف جاوید ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر محمد عارف ،صدر موومنٹ اگینسٹ ڈرگ ابیوز محمد مظہر رشید،نمائندہ لوکل گورنمنٹ عبد الرحمان اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔قاری خالد نذیر نے کہا کہ یونین کونسلز کی سطح پر سیکرٹیز کو ٹریننگ کروائی جا رہی ہے اور لیٹ اندراج کا طریقہ کار بھی آسان بنایا جا رہا ہے تاکہ یونین کونسلز میں بچوں کی پیدائش کا اندراج برقت کروایا جا سکے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شاہد مسعود نے کہا کہ پیدائش کے اندراج بارے آگاہی کے لئے علماء اساتذہ اور میڈیا کا کردار نہایت اہم ہے اور لوگوں میں شعور پیدا کرکے ہی 100فیصد پیدائش کا اندراج ممکن بنایا جاسکتا ہے ۔سیکڑیز یونین کونسلز نے اس موقع پر تجاویز پیش کیں اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں  لمحو ں نے خطا کی تھی صدیو ں نے سزا پا ئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker