تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:حکومت پنجاب کی گرین ٹریکٹرسکیم کسان دوست پالیسی کانتیجہ ہے،شیرمحمد شراوت

اوکاڑا(چیف رپورٹرپنجاب )ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت شیر محمد شراوت نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی گرین ٹریکٹر سکیم 2012-13کے تحت صوبہ بھر میں دس ہزار گرین ٹریکٹر ز کی فراہمی وزیر اعلیٰ پنجاب کی کسان دوست پالیسی کا نتیجہ ہے اور ضلع اوکاڑا میں دوصد باون گرین ٹریکٹر زفراہم کئے جائینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواجہ آٹوز جی ٹی روڈ اوکاڑا پر منعقدہ گرین ٹریکٹر زسکیم کے تحت 18کامیاب امیدواروں میں ٹریکٹر تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سابق ایم این اے سید گلزار سبطین ،سابق ایم پی اے چوہدری ضیاء الدین،ڈی او سی عبد الغفور چوہدری ،ڈی او زراعت چوہدری فاروق جاوید ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت چوہدری شہباز اختر اور دیگر متعلقہ افسران و کسانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ای ڈی او زراعت نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی گرین ٹریکٹر سکیم کی بدولت زرعی شعبہ ترقی کی طرف گامزن ہے اور زرعی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کاشتکاروں کو جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے روشناس کروانے کے ساتھ ساتھ جدید زرعی آلات سبسڈی پر فراہم کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ گرین ٹریکٹر ز سکیم 2012-12کے تحت رینالہ خورد میں 37اوکاڑا میں97اور دیپالپور میں118ٹریکٹرز کسانوں میں تقسیم کئے جا رہے ہیں۔تقریب کے آخر میں سابق ایم پی اے چوہدری ضیاء الدین ، سابق ایم این اے سید گلزار سبطین،ڈی او سی چوہدری عبد الغفور ،ای ڈی او زراعت شیر محمد شراوت ،ڈی او زراعت چوہدری فاروق جاوید اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت شہباز اختر نے 18کامیاب امیدواران میں گرین ٹریکٹر ز کی چابیاں اور کاغذات تقسیم کئے۔

یہ بھی پڑھیں  نادرا نے ’کووڈ 19 ویکسی نیشن پاس‘ متعارف کرادیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker