تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:پولیس کا گرینڈ آپریشن،15افراد چرس اوراسلحہ سمیت گرفتار

اوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اوکاڑہ پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن کرکے پندرہ افراد سے ناجائز اسلحہ اور چرس برآمد کرکے ان کو گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن اوکاڑہ اختر خاں کی خصوصی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف پولیس نے گرینڈ آپریشن کرکے کمیر احمد ولد گل محمد سے30بور پسٹل، نوید اقبال ولد محمد اقبال سے30بور پسٹل، شفقت عباس ولد یٰسین سے244بور رائفل،ندیم ولد رشید سے30بور پسٹل،محمد ارشد ولد فرمان علی سے30بور پسٹل، حق نواز ولد اللہ دتہ سے32بور پسٹل، محمد یٰسین ولد حاجی شریف سے30بور پسٹل، شوکت حیات ولد علاول سے30بور پسٹل، عجب علی ولد محمد الیاس سے30بور پسٹل،خاں ولد محمد قاسم سے12بور کاربین، عابد حسین ولد نذر حسین سے7ایم ایم بور رائفل، محمد ریاض ولد محمد انور سے7ایم ایم رائفل، ریاست علی ولد احمد علی سے7ایم ایم بور رائفل، فخر حیات ولد نذیر احمد سے32بور ریوالور،حاکم علی ولد عبدالخالق سے12بور کاربین اور ضیغم ولد محمد صدیق سے100گرام چرس برآمد کرکے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button