تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: بوگس چیک دینے پر چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج

اوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اوکاڑہ پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے بوگس چیک دینے پر چھ افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قاری کالونی اوکاڑہ کے رہائشی محمد گلزار سے محمد مسعود ولد نور احمد نے30 لاکھ روپے مالیت کے چاول خریدے جس کی ادائیگی کیلئے بوگس چیک دیا۔ دوسرے واقعہ میں سبزی منڈی کے محمد یعقوب ولد رمضان کو محمد علی ولد غلام علی نے3لاکھ 50ہزار روپے مالیت کا بوگس چیک دیا۔ تیسرے واقعہ میں فتح ٹاؤن کے رہائشی خالد ولد محمد طفیل کو مسعود احمد ولد نور محمد نے2لاکھ50ہزار روپے مالیت کا بوگس چیک دیا۔چوتھے واقعہ میں چونیاں کے رہائشی محمد اشفاق ولد اللہ دتہ کو اختر حسین ولد محمد بوٹا نے1لاکھ52ہزار روپے مالیت کا بوگس چیک دیا۔ پانچویں واقعہ میں نواحی قصبہ حاجی چاند کے رہائشی اللہ دتہ ولد سلیمان کو محمد امجد ولد ابراہیم نے8لاکھ روپے مالیت کا بوگس چیک دیا۔ چھٹے واقعہ میں عرفان راوی آٹوز کے منظور حسین ولد محمد یونس کو محمد شاہ ولد محمد سعید نے1لاکھ روپے مالیت کا بوگس چیک دیا، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہی

یہ بھی پڑھیں  نااہلی کا خطرہ ،سپیکر قومی اسمبلی نے نفلی روزے رکھنے شروع کردیئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker