تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:مسلم لیگ ق زراعت اورکسان کی ترقی کے لئے اقدامات کررہی ہے

اوکاڑہ ( نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ق کسان ونگ پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات مرزا شاہد بیگ نے کہا کہ نیب نے فاروڈ بلاک کے زریعے نیا پاکستان بنانے والوں کی کرپشن کو بے نقاب کردیا ہے،سپریم کورٹ پنجاب کے حکمرانوں کی ضمنی الیکشن میں گن پوائنٹ پر بے پناہ دھاندلی اور 65فیصد مالی کرپشن پر کیوں خاموش ہے ۔ضمنی الیکشن میں بعض پولنگ اسٹیشن پر نتائج وہاں کی اصل ووٹوں سے کہیں ذیادہ تھے۔مسلم لیگ ق زراعت اور کسان کی ترقی کے لئے اقدامات کر رہی ہے ،چوہدری شجاعت حسین ،چوہدری پرویز الٰہی ،چوہدری شافع حسین،اور چوہدری مونس الٰہی کی قیادت پر فخر ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے سٹی پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔مرزا شاہد بیگ نے کہا کہ پنجاب میں چوہدری پرویز الٰہی کا دور پاکستان کی تایخ کا مثالی دور تھاجس میں 1122،پٹرولنگ ،پراسیکیوشن،ٹریفک وارڈرن ،ملتان وزیرآباد اور فیصل آباد میں کارڈیالوجی ہسپتالوں کا قیام،42ڈگری کالجز،37ہزار کلومیٹر پختہ روڈ،میٹرک تک فری تعلیم،12ایکٹر تک زرعی ٹیکس معاف طرز کے منصوبے متعارف کروائے ہیں جس کی وجہ سے پنجاب میں ترقی خوشحالی آئی ،انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق عوام کی ترجمان جماعت ہے۔

یہ بھی پڑھیں  حکومت میزائل حملےرکوانے میں سنجیدہ ہے تو نیٹو سپلائی بند کردے، عمران خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker