تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:چوری کی مختلف وارداتیں، عوام پریشان، انتظامیہ خاموش تماشائی

okaraاوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، دو عدد موٹر سائیکلوں،موبائل فون،مووی کیمرہ،مویشی اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ20 ٹو ایل کے رہائشی راجہ اعجاز حسین کے گھر سے سہیل اور یاسمین اپنے تین نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ لاکھوں روپے مالیت کے 40 تولے طلائی زیورات2عدد مووی کیمرے2عدد موبائل فون اور2لاکھ روپے نقدی چرا کر لے گئے۔ دوسری واردات میں بستی رحمت پورہ کے رہائشی سید غلام شبیر کے گھر سے نامعلوم چور2تولے طلائی زیورات، سی ڈی، پارچات اور 12ہزار روپے نقدی چرا کر لے گئے۔تیسری واردات میں نواحی قصبہ کوہلہ کے رہائشی خلیل صفدر کی دوکان سے عبدالشکور، مقبول، خلیل احمد اور طارق وغیرہ تالے توڑ کر12لاکھ روپے مالیت کی کھالیں چرا کر لے گئے۔ چوتھی واردات میں بصیر پور کے رہائشی گلزار فرید کے رقبہ سے لال دین، یٰسین، سعید، بابر،رمضان اور سہیل4لاکھ60ہزار روپے مالیت کے دو عدد ٹرانسفارمر بجلی چرا کر لے گئے۔پانچویں واردات میں فاطمہ کالونی اوکاڑہ کے رہائشی چوہدری منظور الحق کے احاطہ سے نامعلوم چور 2 لاکھ روپے مالیت کی بھینس چرا کر لے گئے۔چھٹی واردات میں حجرہ کے رہائشی مصطفی نے اپنی موٹر سائیکل نمبر او کے ایم 3365 مکہ گارمنٹس گولچوک اوکاڑہ کے باہر کھڑی کی جسے نامعلوم چور چرا کر لے گئے۔ساتویں واردات میں محلہ رسول پورہ کے رہائشی محمد مرتضیٰ کے گھر سے محمد شہزاد، کاشف اور نیاز موٹر سائیکل نمبر او کے کے2524چرا کر لے گئے، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہی

یہ بھی پڑھیں  دیپالپور:سینکڑوں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا پانچ ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر شدید احتجاج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker