تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:کمپیوٹرآپریٹرکسی بھی محکمہ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتےہیں، سفیان ملک

5اوکاڑہ(نمائندہ خصوصی) ایسوسی ایشن آف کمپیوٹر آپریٹرپروفیشنلز (محکمہ صحت )ضلع اوکاڑہ کے صد ر سفیان ملک نے کہاکہ کمپیوٹر آپریٹر کسی بھی محکمہ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اس کے بغیر محکمہ کا وجود نامکمل ہوتا ہے مگر غیرریاستی عناصر کمپیوٹر آپریٹر کو اپنے حقوق لینے سے ورغلا رہے ہیں مگر ہم اس وقت تک خاموش نہیں بیٹھیں گے جب تک حکومت ہمیں ہمارے حقوق نہیں دیتی ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سفیان ملک نے کہا کے دوسرے ملازمین کی طرح کمپیوٹر آپریٹرز کا بھی سروس سٹر کچر بنایا جائے تا کہ کمپیوٹر آپریٹرز کو بھی ان کا صحیح حق مل سکے انہوں نے کہا کہ کمپیوٹر آپریٹرز کے حقوق کی ذمہ داری میری اولین ترجیحات میں شامل ہے میں نے ہمیشہ کمپیوٹر آپریٹرز کے حقوق کی بات کی ہے اور کرتا رہوں گا

یہ بھی پڑھیں  سٹیٹ بینک آف پاکستان جعلی کرنسی پھیلانے والےمافیا کے خلاف اقدامات اٹھائے،فاروق افتخار

یہ بھی پڑھیے :

One Comment

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker