تازہ ترینعلاقائی

محکمہ لوکل گورنمنٹ وکمیونٹی ڈویلپمنٹ ضلع اوکاڑہ کے زیراہتمام واک

downloadاوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ ضلع اوکاڑہ کے زیر اہتمام یونین کونسلز میں بچوں کی پیدائش کے اندراج کو سو فیصد یقینی بنانے کیلئے عوام میں شعور و آگاہی پیدا کرنے کیلئے واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک کی قیادت اے ڈی ایل جی شاہد مسعود ڈسٹرکٹ آفیسر کمیونٹی آرگنائزیشن رانا اعظم نے کی۔واک میں سیکرٹریز یونین کونسلز، این جی اوز، خواتین اور شہریوں کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شاہد مسعود نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق یونین کونسلز میں بچوں کی پیدائش کے اندراج کو سو فیصد یقینی بنانے کیلئے مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیدائش کا اندراج کرانا ہم سب کا قومی فریضہ ہے60 یوم کے اندر اندر پیدا ہونے والے بچوں کا اندراج ضروری ہے انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلہ میں تعاون کرکے اس مہم کو کامیاب بنائیں۔ڈسٹرکٹ آفیسر کمیونٹی آرگنائزیشن رانا اعظم نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کا پیدائشی اندراج کرنا وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے پیدائشی اندراج،تعلیم،صحت،شناختی کارڈ، پاسپورٹ کے حصول کے ساتھ دیگر سہولیات کو ممکن بنانا ہے پیدائشی اندراج عوام کیلئے بہت ضروری ہے جس سے عوام بہت سے مسائل سے چھٹکارا پاسکتے ہیں۔واک محبوب عالم چوک سے شروع ہوکر سی ایم آر ہائی سکول چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔واک کے شرکاء نے پیدائشی اندراج کے متعلق بینرز اور کتبے اُٹھا رکھے تھے

یہ بھی پڑھیں  سانحہ 8 اکتوبر2005: وزیراعظم کا شہداء کو خراج عقیدت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker