تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:ساتویں جماعت کےطالب علم ڈکیتی کے مقدمہ میں گرفتار، عدالت کےحکم پررہا

اوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سب انسپکٹر ساتویں جماعت کے طالب علم اور فزیکلی اَن فٹ لڑکے کو ڈکیتی کے مقدمہ میں گرفتار کر کے عدالت میں ہتھکڑیاں لگاکر جسمانی ریمانڈ لینے پہنچ گیا۔عدالت نے لڑکے کو دیکھ کرہتھکڑیاں کھولنے اور رہا کر نے کا حکم دے دیا، عدالت نے سب انسپکٹر کی سرزنش کی اور ڈی پی او اوکاڑہ کو سب انسپکٹر کے خلاف پولیس آرڈ155-Cکے تحت کاروائی کر کے رپورٹ دینے کا حکم دیا۔ بتایا گیا ہے کہ تھا نہ صدر اوکاڑہ کے سب انسپکٹر عبدالعزیزنے ایک ڈکیتی کے مقدمہ 850/12میں بمبی کے رہا ئشی ساتویں جماعت کے طالب علم اویس جو کہ فزیکلی اَن فٹ ہے کو مقدمہ بالا میں نامزد کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کر نے کی غرض سے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں ہتھکڑیاں لگا کر پیش کیا ۔عدالت نے کمسن ملزم کو ہتھکڑیاں لگے دیکھتے ہی ہتھکڑیاں کھولنے کا حکم دیا ۔وکیل صفائی نے عدالت کی توجہ لڑکے کی جسمانی حالت کی طرف دلوائی اور کہا کہ فزیکلی اَن فٹ لڑکا ڈکیتی کی واردات میں ملوث نہیں ہو سکتا۔ سب انسپکٹر نے اسے ناجائز ملوث کیا ہے جس پر عدالت نے معائنہ مثل کر تے ہو ئے لڑکے کو رہا کر نے کا حکم دے دیا سب انسپکٹر کی سرزنش کی عدالت نے ڈی پی او اوکاڑہ کو حکم دیا کہ وہ سب انسپکٹر کے خلاف پو لیس آرڈر 155-c-2000کے تحت کا روائی کرکے عدالت کو رپورٹ پیش کر یں

یہ بھی پڑھیں  لاہور:کلرکوں کااپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker