تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:اغواء کی پانچ مختلف وارداتیں، نوجوان سمیت 5خواتین اغواء

okaraاوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)اغواء کی پانچ مختلف وارداتوں میں نوجوان سمیت پانچ خواتین کو گن پوائنٹ پر اغواء کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ36-37ٹو آر اے کے رہائشی محمد مشتاق کی بیوی تاجاں بی بی کو آتشیں اسلحہ سے مسلح محمد اقبال، سرور،ریاست اور نواز اپنے تین نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ گن پوائنٹ پر گاڑی میں اغواء کرکے لے گئے۔ دوسری واردات میں نواحی قصبہ29-30ٹو ایل کے رہائشی غلام قدیر کی بیوی نسرین بی بی کو آتشیں اسلحہ سے مسلح نذیر احمد، محمد اختر،عبدالجبار اور محمد امین گن پوائنٹ پر گاڑی میں اغواء کرکے لے گئے۔ تیسری واردات میں نواحی قصبہ بنگلہ گوگیرہ کے رہائشی محمد ارشد کی بیوی شنوبی بی گھر اکیلی تھی کہ اچانک آتشیں اسلحہ سے مسلح ذوالفقار، نوشہ، اسلم، رکھا،مما اور ستار گھر میں داخل ہوئے انور گن پوائنٹ پر شنو بی بی کو گاڑی میں اغواء کرکے لے گئے۔ چوتھی واردات میں نواحی قصبہ حجرہ کے رہائشی راشد علی کی بھانجی گڑیا بی بی کو آتشیں اسلحہ سے مسلح بابر علی، عامر علی اور پروین بی بی اپنے تین نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ گن پوائنٹ پر گاڑی میں اغواء کرکے لے گئے۔ پانچویں واردات میں ضیاء الدین کالونی کے رہائشی عبدالعزیز کے بیٹے محمد حسین کو سابقہ رنجش پر آتشیں اسلحہ سے مسلح محمد حسن اور امتیاز گن پوائنٹ پر گاڑی میں اغواء کرکے لے گئے، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : کسی بھی ادارہ کی تباہی کا آغاز اس میں سفارش اور رشوت کی بنیاد پربھرتی سے ہوتا ہے . حسن اسد علوی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker