تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:نوجوان کسی ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں،عدنان اعجاز

downloadاوکاڑا (محمد مظہر رشید) نوجوان کسی ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں پنجاب کے تعلیمی شعبے میں انقلابی اقدامات کا سہرا مسلم لیگ ن کو جاتا ہے پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات قابل تعریف ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے اہم کارکن عدنان اعجاز نے نمائندہ پاک نیوز لائیو محمد مظہر رشید سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ نوجوان کسی ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں اگر کسی ملک کے نوجوان پڑھے لکھے ہونگے تو وہاں ہر شعبے میں ترقی کی رفتار تیز ہو گی پنجاب کے تعلیمی شعبے میں انقلابی اقدامات کا سہرا مسلم لیگ ن کو جاتا ہے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے محنتی اور اعلی نمبروں میں کامیاب ہونے والے طلبا وطالبات کو لیپ ٹاپ کی تقسیم اور مزید تعلیم کے لیے کیے گئے اقدامات نے نوجوانوں میں آگے بڑھنے اور اپنی صلاحیتوں کے بھر پور اظہار کا جذبہ پیدا کردیا اب نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنی تمام تر توانائیاں تعلیم کے حصول اوروطن عزیز کی ترقی کے لیے صرف کریں عدنان اعجاز نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن ہی وہ واحد جماعت ہے جس نے عدلیہ کی تحریک میں بھر پور کردار ادا کیا اور جمہوریت کی پٹری کو دوام بخشنے کے لیے تمام جماعتوں سے تعاون کی پالیسی اپنائی انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں آئندہ انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کر کے تمام صوبوں میں حکومت بنائے گی عدنان اعجاز نے کہا کہ ضلع اوکاڑا میں مسلم لیگ ن تمام نشستوں سے کامیاب ہو گی ضلع اوکاڑا میں میاں شہباز شریف کی خصوصی گرانٹ سے ریکارڈ ترقیاتی کام مکمل ہوئے ہیں جو انکی عوام دوست پالیسیوں کا نتیجہ ہے

یہ بھی پڑھیں  چئیرمین موومنٹ فارپیس برطانیہ سید نذرعبا س شاہ کے چچا وفات پا گئے

یہ بھی پڑھیے :

One Comment

  1. ٭٭٭عدنان صاحب اآپ کا یہ کہنا کہ تعلیمی سرگرمیوں میں ن لیگ کا کردار اہم ہے یہ بات درست ہے اور ہم وزیراعلیٰ پنجاب کے تعلیمی پروگرام کی حمایت بھی کرتے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کا تعلیمی پروگرام اور طلباء و طلبات کی حوصلہ افزائی بھی بہت اچھا اقدام ہے ہونہار طلبہ و طلبات کے لیے لیپ ٹاپ اور سکالر شبس بھی اہم اقدام ہیں٭٭٭

  2. ٭٭٭عدنان صاحب اآپ کا یہ کہنا کہ تعلیمی سرگرمیوں میں ن لیگ کا کردار اہم ہے یہ بات درست ہے اور ہم وزیراعلیٰ پنجاب کے تعلیمی پروگرام کی حمایت بھی کرتے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کا تعلیمی پروگرام اور طلباء و طلبات کی حوصلہ افزائی بھی بہت اچھا اقدام ہے ہونہار طلبہ و طلبات کے لیے لیپ ٹاپ اور سکالر شبس بھی اہم اقدام ہیں٭٭٭

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker